پنجاب پولیس جعلی ملازمین اور بوگس تنخواہیں روکنے کیلئے متحرک

پنجاب پولیس جعلی ملازمین اور بوگس تنخواہیں روکنے کیلئے متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے بعد جعلی ملازمین اور بوگس تنخواہیں روکنے کے لئے متحرک، ریکارڈ چیک کرنے کے لئے لاہور سمیت صوبہ بھر سے پولیس کے تمام کیٹیگریز کے ملازمین کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں جعلی ملازمین اور بوگس تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے تمام ضلعی اور یونٹس سربراہان کو ایگزیکٹو سٹاف، منسٹریل سٹاف اور کلاس فور کے ملازمین کی تعداد 1فروری تک جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

 جبکہ تمام افسران، ریگولر ملازمین اور کنٹریکٹ ملازمین کی مکمل تفصیلات بھی بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، ریکارڈ کے بغیرملازمین کی بھجوائی گئی تعداد قابل قبول نہیں ہوگی، ریکارڈ سے پولیس ملازمین کی تعداد اور تنخواہیں چیک کرنے کے بعد خالی اسامیوں کی تعداد بھی معلوم ہو سکے گی۔   

Shazia Bashir

Content Writer