پاک بنگلہ دیش میچ منسوخ، ٹی ٹوئنٹی سیریز شاہینوں کے نام

پاک بنگلہ دیش میچ منسوخ، ٹی ٹوئنٹی سیریز شاہینوں کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) پاکستان اوربنگلادیش کےدرمیان سیریز کاتیسرا اورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے سیریز 2-0 اپنے نام کرلی۔ 

شائقین کرکٹ بارش سے مایوس، پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز  کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ میچ منسوخ ہونے کے باوجود پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبرپر رہے گا۔ مہمان ٹیم کو سیریز کے پہلے میچ میں پانچ وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سےشکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کے دل جیت لئے۔   تیسرا میچ دیکھنے آئے شائقین کو ٹکٹوں کے پیسے واپس دئیے جائیں گے۔ ٹی سی ایس میچوں کی ٹکٹوں کی رقم واپسی کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔ رولز کے مطابق جس میچ کا ٹاس نہ ہو اس میچ کے ٹکٹوں کی رقم واپس کی جاتی ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔