سٹی 42: داتا دربار پولیس نے کارروائی کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔
ملزم ارسلان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔سی سی ٹی وی میں ملزم ارسلان خریداری کرنیوالی خاتون کو ہراساں کرتا نظر آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر خصوصی ٹیم بنائی گئی،ایس ایچ او داتا دربار عثمان یونس نے ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App