سٹی 42: ایس پی اسامہ امین نے ڈولفن سکواڈ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن شکیل کھوکھر نے خوش آمدید کہا،ایس پی ڈولفن نے والٹن ہیڈکوارٹرز ایڈمن سٹاف سے ملاقات کی ۔
شہریوں کے جان، مال و املاک کی حفاظت، مکمل تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اپنے رویوں و خوش اخلاقی سے شہریوں کے دل جیتنے کی ہدایت کی ۔
ایس پی ڈولفن اسامہ امین نے کہا پبلک سروس کو اپنا شعار بنائیں گے،ڈولفن سکواڈ موجودہ ملکی سیکورٹی کے پیش نظر سخت چیکنگ و پٹرولنگ کریں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App