ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الحمدللہ پاکستانی چوکیوں پر قبضہ یا کوئی نقصان نہیں ہوا: مشرف زیدی

الحمدللہ پاکستانی چوکیوں پر قبضہ یا کوئی نقصان نہیں ہوا: مشرف زیدی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ترجمان وزیر اعظم برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

 مشرف زیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جواب دیا ہے، جمعرات 11 بج کر 40 منٹ تک کی اپ ڈیٹ دے رہا ہوں کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

 ترجمان وزیر اعظم کے مطابق الحمدللہ پاکستانی چوکیوں پر قبضہ یا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، ابھی تک نہ کوئی پاکستانی فوجی پکڑا گیا ہے اور نہ ہی کوئی پاکستانی فوجی شہید ہوا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی بھی دعویٰ ہندوستانی پراکسیوں کے تصور سے کچھ زیادہ نہیں، ان شاء اللہ یقین رکھیں تمام جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب ملے گا۔