ویب ڈیسک: پاکستان نے افغان طالبان کےحملوں کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئے27پوسٹیں مکمل تباہ اور 9افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا،حملوں میں 133طالبان ہلاک اور200سے زائد زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے حملوں میں افغانستان کا بڑا ایمونیشن ڈپو، 3 بٹالین اور سیکٹر ہیڈکوارٹرز مکمل تباہ ہوگیا،80سے زائد ٹینکس،آرٹلری گنز اور اے پی سیزبھی تباہ ہوگئیں،افغان طالبان کی کئی چیک پوسٹوں پرپاکستانی جھنڈے لہرا دیئے گئے۔
آپریشن غضب للحق کےدوران پاک فضائیہ کے افغانستان میں حملے جاری ہیں،ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈپو تباہ کردیاگیا،نواپاس سیکٹر کےقریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرمؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعددافغان طالبان جہنم واصل کرکے ان کے مورچے مکمل تباہ کردیئے گئے۔
کابل ، قندھار اور پکتیا میں ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا،پاک فضائیہ کے حملوں میں کابل میں 2بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز تباہ ہوگئے جبکہ قندھار میں کور ہیڈ کوارٹر، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ، ایمونیشن ڈپواور لاجسٹک بیس بھی تباہ ہوگئی،حملےکے دوران پکتیا میں بھی کور ہیڈ کوارٹر تباہ ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے بریکوٹ بیس کو تباہ کردیاگیا،افغان طالبان طورخم بارڈر چھوڑ کرفرارہوگئے اورٹرکوں پر سامان لاد کر طورخم بارڈر سے نکل گئے۔
دوسری طرف افغان طالبان نے اسلام دشمنی کرتے ہوئےباجوڑ میں مسجد کو نشانہ بناڈالا،افغان طالبان کی شیلنگ سے مسجد کی چھت اور دیگر حصے بری طرح متاثرہوئے ہیں،افغان طالبان نے پاکستان کی سول آبادی پربھی حملے کئے ہیں،باجوڑ میں مارٹر گولے گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔