ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان بازار: چکن اوپن مارکیٹ سے 15 روپے سستا دستیاب

رمضان بازار: چکن اوپن مارکیٹ سے 15 روپے سستا دستیاب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:شہر بھر کے رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش برقرار ہے جہاں شہری اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق رمضان بازاروں میں چکن اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں 15 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان بازاروں میں چکن کے ساتھ ساتھ بیف کے سٹالز بھی قائم کیے جائیں تاکہ مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔

رمضان بازاروں میں بیف کی قیمت 750 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بیف 1200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اگر بیف کی باقاعدہ فراہمی یقینی بنائی جائے تو مہنگائی کے اس دور میں انہیں خاطر خواہ ریلیف مل سکتا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی مطالبات پر غور کیا جا رہا ہے۔