ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی چھٹی منسوخ

سرکاری ملازمین کی چھٹی منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولی کے پیش نظر 28 فروری کو ہفتہ وار چھٹی کے باوجود تمام متعلقہ دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اہم ہدایات کے مطابق ایل ٹی اوز، ایم ٹی او، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز میں معمول کے اوقات کار کے مطابق دفتری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ملک بھر کے چیف کمشنرز اِن لینڈ ریونیو کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریونیو جمع کیا جا سکے۔

ایف بی آر کے مطابق چھٹی کے روز بھی عملہ دفاتر میں موجود ہوگا اور ٹیکس دہندگان کو رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔