علی ساہی: پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اب تک 32 ہزار 588 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اس وقت 90 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 12 ہزار 273 مرد، 6 ہزار 661 خواتین اور 13 ہزار 654 بچے شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 10 ہزار 419 ایسے غیر ملکی بھی شامل ہیں جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھا، جبکہ 11 ہزار 98 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 11 ہزار 71 غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی ڈی پورٹ کیے گئے۔
آئی جی پنجاب نے سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔