ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک تازہ بیان میں میں کہا کہ کارروائیوں میں 133 کارندوں کی ہلاکت اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ کابل، پکتیا اور قندھار میں دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جہاں مزید ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آپریشن غضب للحق، صبح 3:40، 27 فروری 2026
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 26, 2026
▫️ افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک ہونے کی تصدیق، 200 سے زائد زخمی۔ کابل، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے۔
▫️ افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ، 9 پوسٹوں پر قبضہ…
عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن کے دوران افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ جبکہ 9 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز اور دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے تباہ کر دیا ہے، جبکہ 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کئے گئے۔