سٹی 42: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ ملک کی 64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بینک اکاؤنٹ ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے۔
ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مائیکرو فنانس بینکوں کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے ہیں کیونکہ مائیکرو فنانس شعبے کی نمو چند سالوں سے سست ہوگئی تھی۔ پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی 64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بینک اکاؤنٹ ہیں۔ ملک میں خواتین کے بینک اکاؤنٹس کی تعداد بہت کم ہے، یہاں 80 فیصد مردوں اور 40 فیصد خواتین کے پاس بینک اکاؤنٹ ہیں۔