ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی کابینہ میں لاہور کی نمائندگی میں اضافہ

Federal Cabinet , Pakistani Politics, Ali Parvaiz Malik, Rana Mubashar Iqbal. NA124 Lahore, Aor Choudhry MNA, new ministers
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی کابینہ میں توسیع کے نتیجہ میں لاہور شہر کو تین  وزیر مل گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم/ وزیر خٓرجہ اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا تعلق بھی لاہور سے ہی ہے۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، صوبائی و زیرخواجہ سلمان  رفیق بھی لاہوری ہیں اور قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق بھی لاہور سے ہی ہیں۔ 
آج اسلام آباد مین وفاقی کابینہ مین توسیع کی گئی تو لاہور کے 3 ارکانِ  قومی اسمبلی وفاقی کابینہ میں شامل ہوئے ہیں۔ 

اہم ترین انڈکشن رانا مبشر اقبال کی ہوئی ہے۔ رانا مبشر اقبال لاہور کے  نئے بنے حلقہ این اے 124 سے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی میں گئے تھے۔

علی پرویز ملک جو لاہور کے  ہردلعزیز سیاستدان پرویز ملک  اور شائستہ پرویز ملک کے صاحبزادے ہیں، وہ پہلے بھی کابینہ میں وزیر مملکت  تھے۔ ان کے پاس پاور ڈویژن اور ایف بی آر کے اہم شعبے بھی ہیں۔ اب علی پرویز ملک کو  وفاقی وزیر کا درججہ دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف چھوڑ کر جہانگیر ترین کے ساتھ نئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی بنانے والےعون چودھری کو بھی کابینہ مین توسیع کے نتیجہ میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔


 وفاقی کابینہ میں توسیع سے لاہور کو مزید تین منسٹر مل گئے