ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید بارش کے باعث شاہرہ قراقرم کئی مقامات سے بند، مسافر پریشان

شدید بارش کے باعث شاہرہ قراقرم کئی مقامات سے بند، مسافر پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں بشمول کوہستان میں شدید بارش کے باعث شاہرہ قراقرم کئی مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ سے تاحال بند ہے، جس کی وجہ سے  مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شاہرہ ریشم اپر کوہستان میں لوٹر اور  برسین کے قریب لینڈسلائیڈنگ سے  بند ہے، جبکہ لوئر کوہستان میں  شیطان پڑی کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ سے شاہرہ ریشم  ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہے، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے رکنے پر سڑک کو کلئیر کیا جائے گا ۔

 شاہرہ قراقرم کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

 ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں بشمول کوہستان میں گزشتہ 24گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔