اویس کیانی : پی ٹی آئی کےاحتجاج میں مبینہ طور پرمظاہرین سےجارحانہ سلوک پرمستعفی آفیسر کااستعفی منظور کرلیا گیا
انفارمیشن گروپ گریڈ18کےافسر پیر سلیمان شاہ راشدی کااستعفی منظو ر ہوگیا ، اطلاق فوری ہوگا
وزارت اطلاعات نےپیرسلمان شاہ راشدی کا سول سروس سےاستعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ذرائع وزارت اطلاعات کے مطابق پیرسلمان شاہ راشدی نےنومبر2024 میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں مظاہرین سےسلوک پراستعفی دیا تھا، پیرسلمان شاہ راشدی کاجھکاؤ ابتداء سے پی ٹی آئی کی جانب رہا تھا،پیرسلمان شاہ راشدی کی حالیہ الیکشن میں عمران کے حق میں وڈیو بھی وائرل ہوئی تھی ،
پیرسلمان شاہ راشدی نےنومبر2024 میں تحریری استعفیٰ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کےنام لکھا تھا،انہوں نےموقف اختیارکیا تھا کہ ملک میں جاری ابترحالات سےشدیدمایوس ہوکروہ سول سروس سے استعفیٰ دیتے ہیں
