ویب ڈیسک: آسکر جیتنے والے امریکی اداکار جین ہییکمین اور ان کی اہلیہ بےٹی ارکاوا نیو میکسیکو کے اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی دوپہر کو پیش آیا جب دونوں کی لاشیں گھر سے ملی, فوری طور پر کسی بھی غیر فطری موت کی علامت نظر نہیں آئی تاہم موت کی وجہ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
جین ہییکمین کی عمر 95 سال تھی اور وہ اپنے کتے کے ساتھ اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہے تھے۔ جین ہییکمین کو ان کی شاندار اداکاری کے لیے جانا جاتا ہے، خاص طور پر 1971 کی فلم "دی فرنچ کنیکشن" میں نیو یارک کے پولیس افسر جمی "پاپائے" ڈائل کا کردار ادا کرنے پر انہیں بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ ملا تھا دوسری جانب ان کی اہلیہ بےٹی ارکاوا 63 سال کی کلاسیکی پیانو نواز تھیں۔
یاد رہے کہ جین ہییکمین نے پہلی بار 1967 میں "بونی اینڈ کلائیڈ" کے ذریعے وہ فلمی دنیا میں ابھرے اور اس کے بعد اپنی اداکاری کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی ۔ اُنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 80 سے زائد فلموں میں کام کیا اور متعدد آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ ان کی سب سے مشہور فلموں میں "دی فرنچ کنیکشن"، "دی کنورسیشن"، "مسسی پی برننگ"، "انفارگیون" اور "دی رائل ٹینی بمز" شامل ہیں۔