ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد

ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک کی سب سے بڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر 1 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ یہ جرمانہ کمپنی کی جانب سے تعمیراتی کام کے دوران سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث الیکٹریشن کی موت ہونے پر عائد کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق، این ٹی ڈی سی نے اپنے تعمیراتی کام کے دوران سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں ایک الیکٹریشن جاں بحق ہو گیا۔ نیپرا نے اس واقعے کی بنیاد پر کمپنی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا، جس کے جواب میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی نے متاثرہ خاندان کو پالیسی کے مطابق مراعات فراہم نہیں کیں، جس کی وجہ سے مزید سخت کارروائی کی گئی۔ نیپرا نے کمپنی کو حکم دیا کہ وہ تین ماہ کے اندر جرمانے کی ادائیگی کرے۔