چینی کی قیمت ایک بار پھر سر اٹھانے لگی

چینی کی قیمت ایک بار پھر سر اٹھانے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملتان کے ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کی قیمت ایک بار پھر سر اٹھانے لگی۔ 

تفصیلات کے مطابق ملتان کی غلہ منڈی میں 100 کلوگرام چینی کے ریٹ میں 200 روپے کا اضافہ جس کے بعد 100 کلوگرام کا ریٹ 13 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے جبکہ  50 کلوگرام چینی کا تھیلا 6 ہزار 800 روپے کا فروخت کیا جانے لگا ہے۔

دوسری جانب ملتان کی منڈی میں چینی 136 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔