شیراکوٹ :گھر کی دہلیز پر ڈاکو شہری سے 2لاکھ نقدی لیکر فرار

 شیراکوٹ :گھر کی دہلیز پر ڈاکو شہری سے 2لاکھ نقدی لیکر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شیراکوٹ میں شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا،واردات کی کلوز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں موبائل شاپ کا مالک گھر کی دہلیز پر لٹ گیا۔دو ڈاکو گن پوائنٹ پر زہری سے دو لاکھ تیس ہزار نقد کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری موبائل شاپ بند کر کے گھر پہنچا تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو گلی میں پہنچ گئے۔ ایک ڈاکو جلدی سے اتر کر شہری کو گن پوائٹ پر یرغمال بناتا ہے جس کے بعد دونوں ڈاکو دو لاکھ تیس ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر ڈاکووں کا سراغ نہیں مل سکا۔