ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔
علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’پاکستان کو سیاحت کی شعبے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ صرف اسی ایک شعبے سے ہی ملک کے لیے کافی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ’ہمارے ملک کے شمالی علاقے بہت حیرت انگیز ہیں‘۔
Pakistan should focus on tourism industry. That alone can bring so much revenue. Our northern areas are breathtaking. Develop a belt on Gwadar like Dubai. If UAE and Saudi Arabia can can do all this, why can’t we ?
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 26, 2023
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’شمالی علاقوں کے علاوہ گوادر پر دبئی کی طرح بیلٹ تیار کریں کیونکہ اگر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یہ کام کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟‘
علی ظفر کے اس ٹوئٹ پر ایک صارف نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ سب کرنے کے لیے وژن اور وسائل کی ضرورت ہوتی ہے‘۔
گلوکار نےصارف کے اس ردِ عمل کے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’کئی بار رہنما اور سیاسی جماعتیں ضروری اور جرات مندانہ قدم نہیں اٹھاتی ہیں کیونکہ وہ خوفزدہ ہیں کہ اپوزیشن نظریاتی بحث کو ان پر حملہ کرنے اور پوائنٹ اسکور کرنے کے لیے استعمال کرے گی‘۔
Many a times leaders & political parties don’t take the needed & bold steps because they are scared that the opposition will use ideological debate to attack them and point score. I think whatever is good for the country should be done. Countries function on economic prosperity. https://t.co/XAzqlz5OzW
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 26, 2023