ویب ڈیسک:راجن پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ايک سو ترانوے (NA 193) کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ ضمنی الیکشن میں 11 امیدوار میدان میں تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور ن لیگ کے عمار لغاری میں تھا۔
ضمنی الیکشن کیلئے فوج اور رینجرز طلب کرلی ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محسن لغاری کامیاب قرار پائے ہیں۔دوسرا نمبر ن لیگ کے عمار لغاری کا ہے جب کہ پیپلز پارٹی کا امیدوار تیسرے نمبر پر ہے۔