ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا، کتنا اضافہ ہوا؟

chicken price,increased
کیپشن: broiler rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، تین روپےاضافے سے مرغی کا گوشت 334 روپے فی کلو ہو گیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3روپے فی کلو اضافہ ہو گیا،برائلر گوشت کی قیمت 334 روپے کلو ہوگئی جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 222روپے جبکہ پرچون ریٹ 230روپے فی کلو جاری کیا گیا۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 137 روپے فی درجن برقرار رکھی گئی۔انڈوں کی پیٹی 3990 روپے کی ہو گئی۔

 واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی سمیت ٹماٹر، سرسوں کا تیل، گھی، آٹا، دودھ، دہی، چاول اورمٹن سمیت 20 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرسوں کا تیل 11 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے جبکہ ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں بھی 5 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ مٹن ، تازہ دوددھ، دہی اور باسمتی ٹوٹہ چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔