امریکہ کا یوکرین کیلئے 35 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان

Ukraine Crisis
کیپشن: Ukraine Crisis
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے  یوکرین کے لیے اضافی فوجی امداد کا اعلان کردیا۔

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ صدر  جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے اضافی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے تحت یوکرین کو 35 کروڑ ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کی جائے گی۔ انتھونی بلنکن نے بتایا کہ روسی حملے کیخلاف امریکی پیکج میں ہلاکت خیز ہتھیاروں کی دفاعی امداد شامل ہوگی۔

خیال رہے کہ یوکرین کی جانب سے امریکا اور یورپی اتحادیوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسے روس کیخلاف مزاحمت کے لیے ٹینک شکن میزائل اور طیارہ شکن اسٹنگر میزائل فراہم کیے جائیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے اسلحے میں ٹینک شکن سمیت متعدد ایسے ہتھیار ہیں جو فرنٹ لائن پر موجود یوکرینی فوجیوں کے کام آئیں گے۔ 

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے حالیہ کچھ عرصوں میں یوکرین کو ایک ارب ڈالر سے زائد فوجی امداد فراہم کی گئی ہے۔ دوسری جانب یورپی ممالک کی جانب سے بھی روسی حملے کے بعد یوکرین کو عسکری امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

 

Sughra Afzal

Content Writer