ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توبہ کرلی کسی کیساتھ سیلفی نہیں لوں گی: کومل رضوی

 توبہ کرلی کسی کیساتھ سیلفی نہیں لوں گی: کومل رضوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹاﺅن (زین مدنی) معروف گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی۔

گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ میری بہت ساری سیلفیز وائرل ہوئیں ، ایدھی صاحب کے ساتھ سیلفی لینے پر کوئی شرمندگی نہیں تاہم اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی، ہر انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے، مختلف جگہوں پر لڑکے لڑکیوں کو تنگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوبزمیں باٹم لائن ہے کہ آپ کو خوش باش اورفٹ رہناچاہیے، اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو ہماری انڈسٹری میں بہت مواقع ہیں، کبھی ایسا وقت نہیں آیا کہ میری فیملی مجھ سے اختلاف کرے، جب تک ہر پاکستانی اپنے اندر تبدیلی نہیں لائے گا، ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer