ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عادل راجہ کو کالعدم قرار دینے کی سمری منظور

عادل راجہ کو کالعدم قرار دینے کی سمری منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر عادل فاروق راجہ کو کالعدم قرار دینے کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کر لی ہے جس کے تحت عادل فاروق راجہ پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

  کابینہ نے متعلقہ ڈویژن اور اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جبکہ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے وزارتِ داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے، وزارتِ داخلہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور عادل فاروق راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔