ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک احیائے اردوادب کے زیراہتمام’’احتشام حسن خان کے ساتھ ایک شام‘‘

تحریک احیائے اردوادب کے زیراہتمام’’احتشام حسن خان کے ساتھ ایک شام‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: اردوادب اورشاعری کے حوالے سے قحط کے اس دورمیں کچھ لوگ ابھی بھی اردوکے فروغ کے لئے ہمہ وقت مصروف کاررہتے ہیں۔تحریک احیائے اردوادب بھی ایک ایساہی ادارہ ہے جوماہانہ مشاعرے کااہتمام کرتاہے اورنئے شعراء کواپناکلام سنانے کافورم فراہم کرتاہے۔
لاہورجوکبھی اردوادب اورشاعری کاگڑھ تسلیم کیاجاتاتھاوہاں ایسی محفلیں اب مفقودہوتی جارہی ہیں،اس دارے کے منتظمین نے ایک ایسی ہی محفل فروغ آفتاب کی رہائش گاہ ڈی ایچ اے لاہور میں سجائی،اس محفل کاانعقاد خصوصی طورپرمعروف شاعر ’’احتشام حسن خان کے ساتھ ایک شام ‘‘کے طورپرکیاگیاجنہوں نے اپنے کلام سے حاضرین محفل کے دل موہ لئے،احتشام حسن خان کی شاعری پرانی روایات اورنئے تقاضوں کاایک حسین سنگم ہے۔

  احتشام حسن خان کے علاوہ دیگر خواتین شعراء اورچندنوجوان شعراء نے بھی اس موقع پراپنااپناکلام پیش کرکے خوب  دادوصول کی،تمام شعراء اورتحریک احیائے اردوادب کے اراکین کے علاوہ اس تقریب میں سٹی 42گروپ کے سینئرترین رکن سلیم بخاری کوخصوصی دعوت پرمدعوکیاگیاتھاجنہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اردوادب پراپنی تحقیق سے چنداقتباسات پیش کئے،حاضرین نے مختلف شعراء کی طرف سے غالب کی زمین میں کہی غزلوں کے اشعارسن کربہت داددی۔

 تحریک احیائے اردو ادب کے زیر اہتمام 53 ویں ماہانہ ادبی محفل و مشاعرہ سی بلاک ڈی ایچ اے فیز 8 میں ہوا، یہ ادبی محفل ستارہ امتیاز سجاد احمد کی سرپرستی میں منعقد ہوئی،اس تقریب میں سینئر صحافی سلیم بخاری کے علاوہ ہما بخاری، سمیع اللہ ملک ،فروغ آفتاب اوردیگرنے بھی  شرکت کی ۔
 بریگیڈیئر (ر)جلیل احمد خان ، میجر(ر)مجیب آفتاب، ڈاکٹر رضوانہ خلیل ، عذرا مجیب، ریحانہ عثمانی، میجر (ر)ثمینہ بٹ ،کرنل(ر)طاہر وحید ، ڈاکٹر عبدالغفار رندھاوا، رضوان رضوی، وفا تبسم اور حسنین اختر بھی اس محفل میں شریک تھے ۔