ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جب بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں تو بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا گیا؛ پیپلز پارٹی رہنماؤں کا خطاب

جب بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں تو بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا گیا؛ پیپلز پارٹی رہنماؤں کا خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پیپلز پارٹی رہنماؤں شیری رحمان اور نثار کھوڑو  نے بے نظیر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر جیسی لیڈر پوری دنیا میں نہیں دیکھی ۔ 

بے نظیر بھٹو کی  برسی پر   ملک بھر سے جیالے گڑھی خدا بخش پہنچ چکے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی  اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں ۔ شیری رحمان نے اپنے خطاب میں کہا بے نظیر بھٹو کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ایسی کوئی لیڈر پوری دنیا میں نہیں دیکھی گئی۔بے نظیر بھٹو کی شہادت پر دنیا بھر سے افسوس کے پیغام ملے ۔ آج بھی بے نظیر بھٹو کو پوری دنیا میں یاد کیا جاتا ہے۔آج بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو پاکستان کہیں سے کہیں پہنچ چکا ہوتا۔بے نظیر بھٹو کا سب سے بڑا خواب پاکستان کو سنوارنا تھا۔شہید بے نظیر بھٹو نے قید وبند کے مصائب جھیلے۔تکالیف اٹھانے کے باوجود بے نظیر بھٹو نے اف تک نہ کی۔آج شہید بی بی کے افکار سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔جب بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں تو بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا گیا۔

نثار کھوڑو نے اپنے خطاب میں کہا  پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانیاں دیں ۔پیپلز پارٹی ہمیشہ غریب عوام کی بات کرتی ہے۔پیپلز پارٹی کبھی بھی ختم ہونے والی جماعت نہیں ،سندھ کے عوام نے ہمیشہ اپنے لیڈر کو اپنے ساتھ پایا ہے۔ہم نے قسم کھائی ہے جب تک دم میں دم ہےساتھ نبھائیں گے۔ایک دن یہ ملک بلاول بھٹو کو وزیراعظم پاکستان دیکھے گا۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔