ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بسنت پرگڈوں اور ڈور بنانے کی اجازت؟ صوبائی وزیر اطلاعات کا اہم بیان

بسنت پر بڑی پابندیاں اور تعطیل کا بھی فیصلہ کرنے کی تجویز زیر غور

لاہور میں بسنت پرگڈوں اور ڈور بنانے کی اجازت؟ صوبائی وزیر اطلاعات کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا بسنت کے حوالے سے ویڈیو بیان آگیا ۔ 

صرف تین دن کے لئے لاہور کے اندر بسنت منانے کی اجازت ہوگی ۔ مینو فیکچرز کو اجازت دے دی گئی ہیں وہ ڈورے تیار کریں گے۔گڈوں کا ایک سائز مقرر کیا گیا ہے اس سے بڑے سائز کی پتنگ تیار نہیں کی جاسکے گی۔ 

خاص پوائنٹس پر پتنگ اور ڈور مل سکے گی ہر جگہ یہ نہیں ملے گی۔ٹریفک اور ٹرانسپورٹ والوں سے پلان مانگا گیا ہے۔کوشش ہے کہ ان تین دنوں میں کم سے کم موٹر سائیکل لوگ استعمال کرے۔کچھ علاقوں میں شاید موٹرسائیکل جانے کی اجازت نہیں ہوگی

بسنت ایک فیسٹیول ہے جس کو فیسٹیول کی طرح منانا ہے۔تعطیل کا فیصلہ بھی جلد ہوجائے گا۔جو لوگ رولز پر عمل نہیں کرے گے ان کے لئے بہت سخت سزا ہے۔

اگر کوئی بچہ پتنگ اڑائے گا تو اس کے والدین کو جواب دینا پڑے گا۔پانچ سال سزا اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔دعا ہے کہ ایس او پیز کے ساتھ خیر خیریت سے بسنت منالے

پھر کوشش ہوگی اگلے سال پورے پنجاب میں بسنت منائے۔