ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خارجہ پالیسی کے ذریعے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا:اسحاق ڈار

خارجہ پالیسی کے ذریعے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا:اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،دورہ دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کے دوران کہا کہ صدریواے ای   شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ کے موقع پر  دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہوئے, خارجہ پالیسی کے ذریعے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا،پاکستان نے جنگ میں بھارت کے 7 طیارے گرائے،مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگائے،دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے حملے کے بعد بھی تحمل کا مظاہرہ کیا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کو تاریخی فتح نصیب ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بھی بنائیں گے،پاکستان کو اللہ نے بےشمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔