ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کے پلاٹ اب آسان اقساط پر دستیاب، مگر کیسے؟

ایل ڈی اے کے پلاٹ اب آسان اقساط پر دستیاب، مگر کیسے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے رہائشی اور کمرشل پلاٹ آسان اقساط پر پیش کر دیے ہیں۔ پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی 24 فروری 2026 کو ہوگی۔

پلاٹ مختلف علاقوں میں دستیاب ہیں۔ جوہر ٹاؤن، ایل ڈی اے سٹی، چائنہ سکیم گجرپورہ، سبزہ زار اور موہلنوال۔ شہری 3 سال کی 12 مساوی اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔ یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد رعایت بھی ملے گی۔

ناقابل واپسی فیس مختلف پلاٹوں کے لیے 5 ہزار سے 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ شہری ایل ڈی اے کی موبائل ایپ یا ویب سائٹ سے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔