ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال پولیس کے رویے پر عوام کی شکایات میں اضافہ

رواں سال پولیس کے رویے پر عوام کی شکایات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رواں سال پولیس کا رویہ عوام کے ساتھ گزشتہ سال کی نسبت بدتر رہا ہے۔ آئی جی شکایت سیل میں پولیس کے خلاف 5 ہزار سے زائد اضافی شکایات درج کی گئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال عوام نے 1 لاکھ 45 ہزار شکایات درج کروائی تھیں جبکہ اس سال ایف آئی آر کے عدم اندراج کی 66 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ شہریوں کی جانب سے 12 ہزار 930 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

ناقص تفتیش کی 41 ہزار، پولیس سروسز سے متعلق 8 ہزار 300، اور رشوت ستانی، اختیارات کے تجاوز اور کرپشن سے متعلق 24 ہزار شکایات درج کی گئیں۔ پولیس کے اپنے ملازمین نے افسران کے خلاف 1 ہزار 200 شکایات بھی درج کروائیں۔

آئی جی شکایت سیل میں موصول 1 لاکھ 34 ہزار شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔