اویس علی:فیصل آباد میں اے ایم آئی میٹرز کے ذریعے اضافی بلنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ فیسکو نے اے ایم آئی میٹرز کی سالانہ بلنگ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
گزشتہ سال صارفین نے 30 کروڑ روپے سے زائد اضافی بلنگ کی شکایات کیں۔ صارفین کے تحفظات برقرار ہیں اور بلنگ ریکارڈ کی بنیاد پر آئندہ سال کے لیے ریڈنگ کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔
فیسکو حکام کے مطابق صارفین کی اضافی بلنگ کی شکایات کو دور کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔