در نایاب : شوکت خانم فلائی اوورسےشوق چوک تک سیوریج تبدیلی کامنصوبہ کئی سال گزرنے کے باوجود بھی آج تک نا حل ہو سکا ۔
حالیہ صورت حال کے مطابق پراجیکٹ حکام اورکنٹریکٹرزکی جانب سےناقص پلاننگ کی گئی جس کے نتیجہ میں یہ مسئلہ مزیدطول پکڑنےلگا ہے۔
اللہ ہوگول چکرسےشوق چوک تک بلڈنگ لائنزسےمتصل کئی کئی فٹ گہری کھدائی کی گئی۔منصوبہ ٹینڈر ڈاکیومنٹ کے مطابق 10ماہ اور دسمبر 2025 تک تکمیل ہو جانا چاہیے تھا۔
واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ رواں ماہ میں کسی صورت مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ منصوبہ کی تکمیل 3سے4ماہ میں100فیصد ہو سکتی ہے۔
پراجیکٹ حکام اور کنٹریکٹرزکی ملی بھگت کے باعث منصبوبےکو30جون سالانہ ترقیاتی پراجیکٹ میں ڈال دیاگیا ہے۔ ایل ڈی اے یوٹرن سے میاں پلازہ کی جانب پتھر ڈال کر لیولنگ کی جارہی ہے۔
ٹریفک کو میاں پلازہ سے اللہ ہوگولچکر تک مین بلیوارڈ کو کھود کر رکھنے کی وجہ سے بہت سے مسائل درپیش ہیں۔
اللہ ہوگولچکرسےشوق چوک تک سروس لین پرسیوریج لائن منتقل کرنےسےبلڈنگزکےراستےبند ہو چکے ہیں۔ تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر بھی عملدرآمد نہیں کروایا جارہا ہے۔