سٹی 42 : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مساجر محمد اختر انتقال کر گئے ۔
محمد اختر شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھے، محمد اختر کو دل کا دورہ پڑنے پر شیخ زید ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، مرحوم کی نماز جنازہ کل بھیرا کے نواح میں واقع گاؤں میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم محمد اختر کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
یاد رہے کہ محمد اختر سات سال تک پاکستان ٹیم کے ساتھ وابستہ رہے۔ محمد اختر کے چھوٹے بھائی پاکستان ہاکی ٹیم کے مساجر فزیوتھراپسٹ ہیں۔