ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حساس علاقوں میں ڈیوٹی کرنیوالے پنجاب پولیس کے افسران کیلئےاچھی خبر

 حساس علاقوں میں ڈیوٹی کرنیوالے پنجاب پولیس کے افسران کیلئےاچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  پنجاب پولیس کے حساس علاقوں میں ڈیوٹی کرنے والے  افسران کی حفاظت کے لیے 21 بلٹ پروف سنگل کیبن ڈالے خرید لیے ہیں۔

 پولیس حکام کے مطابق ان تمام ڈالوں کی قیمت 19 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے اور ہر ایک ڈالے کی قیمت 91 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔یہ ڈالے پولیس افسران کو بہتر حفاظتی سہولت فراہم کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خریدے گئے تمام ڈالے بلٹ پروف ہوں گے اور ان کا بلٹ پروفنگ کا عمل جاری ہے۔ جیسے ہی بلٹ پروفنگ کا عمل مکمل ہوگا یہ تمام ڈالے متعلقہ افسران کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پولیس حکام نے مزید 52 سنگل اور ڈبل کیبن ڈالوں کی خریداری کا اعلان کیا ہے، جو حساس علاقوں میں ڈیوٹی دینے والے افسران کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔