ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقی کے منتظر ان لینڈ ریونیو انسپکٹرز کی بھی سنی گئی

ترقی کے منتظر ان لینڈ ریونیو انسپکٹرز کی بھی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے 749 ان لینڈ ریونیو انسپکٹرز کی سنیارٹی لسٹیں سرکولیٹ کر دیں ہیں۔

 یہ لسٹیں متعلقہ چیف کمشنرز و ڈی جیز کو ارسال کی گئی ہیں اور ان پر اعتراضات داخل کرنے کے لئے 30 دنوں کا وقت فراہم کیا گیا ہے۔

سنیارٹی لسٹوں میں براہ راست گریڈ 16 میں بھرتی ہونے والے اور پروموشن حاصل کرنے والے انسپکٹرز کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف ٹیکس دفاتر و ڈائریکٹوریٹ میں خدمات سرانجام دینے والے انسپکٹرز کی لسٹیں بھی جاری کی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے اس موقع پر صوبائی سطح پر تیار کردہ سنیارٹی لسٹوں پر اعتراضات داخل کرنے کے لئے مناسب وقت فراہم کیا ہے تاکہ تمام متعلقہ افراد اپنی رائے دے سکیں۔