جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
اس امتحان میں کل 640 امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے 409 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 231 امیدوار فیل ہو گئے۔
کامیاب امیدواروں میں 13 امیدوار لاہور سے تعلق رکھتے ہیں جن میں سعید اصغر، طارق محمود، راشد ضیا، غلام مصطفی، آفتاب احمد، مبشر شہزاد، راشدہ کوثر، علی فران، محمد منشا، سید سجاد حسین، ناذیہ کرامت، جویریہ جمیل اور محمد شکیل شامل ہیں۔
کامیاب امیدواروں کو 30 دسمبر سے 3 جنوری تک بی این یو (بیسٹ نیشنل یونیورسٹی) میں ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔