ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ایکسچینج  میں مندی کے بعد تیزی، انڈیکس کی ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

اسٹاک ایکسچینج  میں مندی کے بعد تیزی، انڈیکس کی ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایاز رانا: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی  مندی کے بعد آج تیزی کا رجحان ہے، جس کے سبب انڈیکس کی ایک لاکھ 11 ہزار 990کی سطح عبور کرگیا۔

آج جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی  جا رہی ہے اور 1510 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہونے سے 100 انڈیکس بڑھ کر  1 لاکھ 11ہزار 990 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

ٰیاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بازار حصص میں ابتدا ہی سے تیزی کا رجحان ہے، جب مارکیٹ کا آغاز 608 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہونے سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 111031 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ روز (جمعرات کو ) پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا تھا، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس  کی سطح پر بند ہوا تھا۔