ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے گرد گھیرا  مزید تنگ

ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے گرد گھیرا  مزید تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: ڈی آئی جی ٹریفک اطہر وحید نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 نئے احکامات کے مطابق کسی بھی ٹریفک وائیلیشن پر گاڑی کو روکنے کے دوران اس کے ای چالان بھی چیک کیے جائیں گے۔ اگر گاڑی کا ای چالان نادہندہ ہوا تو فوری طور پر وائیلیٹرز کو پی ایس آئی ڈی کوڈ جنریٹ کرکے دیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ای چالان نادہندہ ہونے پر ابتدائی مرحلے میں گاڑی کے کاغذات قبضہ میں لے لیے جائیں گے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر آرٹیفشل انٹیلیجنس (AI) سسٹم کے ذریعے ای چلاننگ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے وقت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، کیونکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خلاف ورزیوں کی فوری شناخت کی جائے گی۔

اطہر وحید نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی 19 مختلف خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کی جا رہی ہے، جن میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، لین لائن کی خلاف ورزی، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ نہ پہننا، سموکی وہیکلز، اوورسپیڈنگ، ون وے خلاف ورزی اور رانگ ٹرن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، کیمروں کی مدد سے وارڈنز کی مانیٹرنگ اور سرویلنس کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ نادہندہ گاڑیوں کی کلئیرنس تک ان گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔