انوشہ جعفری: نیو ائیر پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی اطلاع پولیس کو دینے والوں کے لئے کراچی پولیس چیف نے کیش انعام کا اعلان کردیا۔
پولیس چیف خادم رند کا کہنا ہےکہ سول سوسائٹی کے لوگ کراچی پولیس کو فائرنگ کرنے والی کی اطلاع دیں، اطلاع دینے والے کا نام چھپایا جائے گا اور اس کو کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔ کراچی پولیس سول کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو تعینات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا، عوام بھی ہمیں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیوز بنا کر بھیج سکتی ہے۔