ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معذور افراد کیلئے خوشخبری، طالب علم نے دماغ سے آپریٹ ہونیوالی وہیل چیئر بنادی

 معذور افراد کیلئے خوشخبری، طالب علم نے دماغ سے آپریٹ ہونیوالی وہیل چیئر بنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

منظور حسین : معذور افراد کے لیے خوشخبری ، طالب علم نے معذور افراد کے لیے دماغ سے آپریٹ ہونے والی کرسی بنادی۔

مردان کے طالب علم نے اسٹیفن ہاکنگ کی یاد تازہ کردی، مردان کی  انجینئرنگ یونیورسٹی کےطالب علم داؤد وہیل چیئر  نے ڈیزائن کی ہے، جو ہاتھوں کی یا کسی اور کی مدد سے نہیں بلکہ دماغ سے آپریٹ ہوسکے گی،   وہیل چیئر کا دارومدار آپ کے ذہن پر ہے، آپ آگے جانے کا سوچتے ہیں تو کرسی آگے جائے گی، ریسورس جانا ہو یا پھر دائیں بائیں سارا کچھ  اب دماغ کا کھیل بن گیا ۔

انجینئرنگ یونیورسٹی میں نمائش کیلئے رکھے گئے پروجیکٹ میں برین کنٹرول وہیل چیئر شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ طالب علم داود کا کہنا ہے کہ ایسے معذور افراد جن میں بولنے کی صلاحیت موجود نہیں وہ اپنے دماغ اور سوچ سے وہیل چیئر میں حرکت کرسکتے ہیں، جس طرح عام انسان ٹی وی ، اے سی اور لاٹس لگاتے ہیں بند کرتے ہیں، اسی طرح کوئی بھی معذور شخص اسے چلا سکے گا۔  
معزور افراد کیلئے بنائی گئی وہیل چیئر کو مزید بہتر بناکر مارکیٹ میں متعارف کیا جائے گا ۔