ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتح ٹو میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی، محسن نقوی

 فتح ٹو میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے فتح ٹومیزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی گئی۔ 
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج، سائنسدانوں اورانجینئرز کی ٹیم کوفتح ٹو میزائل کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان نے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ فتح ٹو میزائل جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے،پاک فوج، سائنسدانوں اور ا نجینئرز نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ فتح ٹو میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔