محسن نقوی کا سروسز ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

محسن نقوی کا سروسز ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا  جہاں انھوں نے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، سروسز ہسپتال میں ڈرینج کی نئی لائن بچھانے کی ہدایت کرتے ہوئے موقع پر ہی اایم ڈی واسا کو احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے وارڈز،کوریڈور اور مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا ۔ اپ گریڈیشن کا کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے  مزدوروں سے بات چیت کی اور انہیں مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایک مزدور سے پوچھا کہ چھٹی کب ہوتی ہے تو مزدور نے بتایا کہ رات کو 2بجے ، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدورکو شاباش دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا سروسز ہسپتال میں نکاسی آب کا نظام تبدیل کیا جائے گا اور ڈرینج کے لئے نئے پائپ بچھائے جائیں گے، ہسپتال میں پانی کی فوری نکاسی کیلئے پمپنگ سٹیشن بھی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب سروسز ہسپتال کے دورے کے دوران صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،مشیر وہاب ریاض،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔