الیکشن کمیشن کا 8 فروری 2024 کو شیڈول عام انتخابات کی کوریج کیلئے ہدایت نامہ جاری

الیکشن کمیشن کا 8 فروری 2024 کو شیڈول عام انتخابات کی کوریج کیلئے ہدایت نامہ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو شیڈول عام انتخابات کی کوریج کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ملکی مبصرین اور میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ سے متعلق ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔مراسلے کے مطابق تمام میڈیا نمائندگان ایکریڈیشن کارڈ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے مراسلے میں بتایا کہ مقامی این جی اوز، سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی ایکریڈیشن کارڈ بنوا سکتے ہیں۔

مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے مشاہدے اور کوریج کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے گا۔واضح رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ 8 فروری 2024 کو رکھی گئی ہے، جس کیلئے تمام امیدواروں نے اپنے کاغذات کی نامزدگیاں جمع کروادی ہیں اور انکی جانچ پڑتال کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer