(سعید احمد)ڈالر کی قدر میں ایک بار ہھر اضافہ، 4 پیسے اضافے سے ڈالر کی نئی قیمت 178 روپے 17 ہو گئی۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت جاری کردی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر کی قدر میں 4 پیسے مزید اضافہ ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 178 روپے 13پیسے سے بڑھ کر 178 روپے 17 پیسےکا ہوگیا. اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری نئی قیمت کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 178 روپے 17پیسے پر کلوز ہوئی.
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 178.15 سے کم ہوکر 178 روپے کا ہوگیا تھا تاہم اب ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔