چیتے نے گھر میں گھس کر کس کو دبوچ لیا؟خوفناک ویڈیو وائرل

Incident took place in India
کیپشن: Cheetah entered in the home
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں سے بعض ویڈیوز بہت ہی سنسنی خیز ہوتی ہیں،ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر صارفین ششدر رہ گئے۔
 تفصیلات کے مطابق چیتا ایک خونخوار جانور ہے،اگر یہی جانور کسی کے گھر میں داخل ہو جائے تو یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہا ں ایک چیتا  گیٹ پھلانگ کر گھرمیں گھسا اور بڑی ہی آسانی سے پالتوکتے کو منہ میں دبوچ کر چلتا بنا۔

بھارت میں پالتوکتا گھرکے اندربھی چیتے سے محفوظ نہ رہ سکا۔  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھرکے گیٹ کے قریب موجود ایک کتا اچانک گھرکے اندرونی حصے کی طرف بھاگتا ہے،اسی دوران  ایک چیتا گیٹ پھلانگ کرآیا اورچند سیکنڈز بعد ہی کتے کومنہ میں دبوچ کر باہر نکل گیا۔ اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

 علاقے کے وائلڈ لائف حکام کے مطابق چیتوں کا پالتوکتوں کا شکار عام بات ہے۔ بعض لوگ اپنے کتوں کوچیتے کا نوالہ بننے سے بچانے کے لئے ان کے گلے میں لوہے کے پٹے ڈال کررکھتے ہیں۔