ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

 ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رضوان نقوی) ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ، ان لینڈ ریونیو سروس کے کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے وسیع پیمانے پر تقررو تبادلے کردیئے گئے۔

ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 تا 20کے افسروں کے تقرروتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نیشنل مینجمنٹ کورس سے واپسی پر محمود حسین جعفری کو آرٹی او ٹو میں کمشنرزون ٹو تعینات کردیا گیا۔

کارپوریٹ آرٹی او زون فور کے کمشنر ڈاکٹر سرمد قریشی کالاہور سے آرٹی او فیصل آباد تبادلہ کر کے آرٹی او ٹو زون ون کی کمشنر فضہ بتول کو سی آرٹی او زون فور میں کمشنر لگا دیا گیا، کمشنر محمد تقی قریشی کا سرگودھا سے لاہور تبادلہ کرکے کمشنر آرٹی او ٹو زون ون مقرر کر دیا گیا۔

کمشنر زون ٹو محمد ماجد چودھری کا آرٹی او ٹو لاہور سے اسلام آباد، ایڈیشنل کمشنر بابر نواز خان کا کارپوریٹ آرٹی او سے فیصل آباد، ایڈیشنل کمشنر اشفاق احمد کا آرٹی او ٹو لاہور سے آرٹی او اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر خاور صدیق، محمد نعیم کا آرٹی او ٹو سے ایل ٹی یو جبکہ ڈپٹی کمشنر سی آرٹی او عمر زیب خان کا لاہور سے فیصل آباد تبادلہ کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر عاصم نصیر منج کاسی آر ٹی او لاہور سے آرٹی او اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر خان شاہ زیب بشیر اور علی نور کا سی آرٹی او سے لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور تبادلہ کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر خلیل احمد قیصر کا بہاولپور سے آرٹی او ٹو لاہور، ڈپٹی کمشنر علی احسن وڑائچ کا کارپوریٹ آرٹی او لاہور سے فیصل آباد جبکہ محمد عدنان کا اسلام آباد تبادلہ کیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر محمد صدیق، محمد ندیم اسد کا آر ٹی او ٹو لاہور سے فیصل آباد، اسسٹنٹ کمشنر سید عبید الرحمن کا آر ٹی او ٹو لاہور سے سرگودھا تبادلہ کیا گیا

Sughra Afzal

Content Writer