’’چیف جسٹس کے مشکور ہیں جنہوں نے دس سال سے لٹکے معاملے کو سلجھا دیا‘‘

’’چیف جسٹس کے مشکور ہیں جنہوں نے دس سال سے لٹکے معاملے کو سلجھا دیا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعید احمد سعید) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے مشکور ہیں جنہوں نے دس سال سے لٹکے معاملے کو سلجھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرینوں کی سپیڈ بھی بڑھائیں گے جس سے فاصلے کم ہوں گے۔ سال2019 میں 23 مارچ سے پہلے دو نئی وی وی آئی پی ٹرینیں چلانے کا اعلان پریس کانفرس میں کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اکانومی کی دو ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی، فریٹ ٹرینوں کی تعداد میں بھی اضافی کیا جائےگا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون سے ٹرینوں کی کم از کم سپیڈ 160 اور زیادہ سے زیادہ 260 تک لیکر جائیں گے۔  شیخ رشید نے کہا کہ نئے کوچز کے ٹینڈر اورمزدروں  کا ایک ایک سکیل بڑھانے کا بھی ارادہ ہے، وزیر ریلوے نے کہا کہ چیف جسٹس کے مشکور ہیں جنہوں نے دس سال سے لٹکے معاملے کو سلجھا دیا۔

 رائل پام کیس میں چیف جسٹس نے قابضین سے واپس لینے کا آرڈر کیا ہے اور فرگوسن والے اسکا آڈٹ کریں گے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کےآرڈر کےمطابق ریلوے زمینیں 3 سال تک کی لیز پر دے سکتے ہیں۔ عرصہ دراز سے پینڈنگ 1451 کیسز دئیے ہیں، جبکہ اربوں روپے کے 123 کیسز سالہا سال سے پڑے تھے، جنہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بہت جلد ریلوے کے حالات سدھر جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer