فلم ''پرچی'' کی کاسٹ پرموشن کیلئے کامسیٹس یونیورسٹی پہنچ گئی

 فلم ''پرچی'' کی کاسٹ پرموشن کیلئے کامسیٹس یونیورسٹی پہنچ گئی
کیپشن: City42 - Parchi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نادیہ مرزا): نئے سال کے پہلے ہفتےسینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ''پرچی'' کی کاسٹ پرموشن کیلئےکامسیٹ یونیورسٹی پہنچ گئی۔ طلبا اپنے من پسند ستارے حریم فاروق اور علی رحمان خان کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی اور تھریل پرمبنی فلم "پرچی" کی چہ مگوئیاں ہر سو جاری ہیں۔ فلم آئندہ سال کے پہلے ہفتے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اسی سلسلے میں فلم کی کاسٹ پرموشن کیلئے کامسیٹ یونیورسٹی پہنچ گئی، فلم کے ستارے حریم فاروق اور علی رحمان نے طلبا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کامسیٹ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر قیصر عباس اور آرگنانئزر توبہ احمد بھی موجود تھیں۔ 

فلم کے ٹیزرز اور گانوں نے رلیز سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ حریم فاروق اور علی رحمان خان کا کہنا تھا کہ شہریوں نے جتنا پیار ٹیزرز اور گانوں کو دیا اس سے زیادہ پذیرائی 5 جنوری کو سینما گھروں میں فلم دیکھ کر دیں۔

پروڈیوسر عمران رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایکشن اور کامیڈی فلم ہے۔ سب کو فلم دیکھ کر لطف اندوز ہونا چاہیے۔

ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر قیصر عباس کا کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ کے دورے کا مقصد طلبہ میں انڈسٹری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

طلبا کی فلم کاسٹ سے محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم کو عوام میں پذیرائی ملے گی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں