ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شریف برادران کے ڈراموں کا ٹائم ختم ہوگیا: عمران خان

شریف برادران کے ڈراموں کا ٹائم ختم ہوگیا: عمران خان
کیپشن: City42 - Imran Khan Tahir ul Qadri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ، شاہ رخ ندیم) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف حکمران سیاستدان نہیں مافیا ہیں, اب ان کے ڈراموں کا ٹائم ختم ہو گیا جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ نواز شریف پاناما پر گیا شہباز شریفسانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پا کستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات، پہلے وفود کی سطح پر پندرہ منٹ ملے بعدازاں طاہر القادری کی رہائش گاہ پر ون ٹو ون45 منٹ ملاقات کی جس میں گلے شکوے دور کرتے ہوئے آئندہ اکٹھے چلنے پر بھی اتفاق رائے ہو گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوا زشریف نے ضیاءالحق کی چوسنی منہ میں لے کر سیاست کی، اب لاڈلے کو غصہ ہے کہ پکڑے جانے پر اسٹیبلشمنٹ انکی مدد کیوں نہیں کر رہی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ 45 تھانوں اور پولیس کی 12 کمپنیاں اگر شہباز شریف کے حکم پر نہیں آئیں تو پھر کس کے حکم پر آئیں بتایا جائے؟ احتجاج کا فیصلہ اے پی سی میں مشاورت سے کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ اچھا ہے میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیں، اس سے میری باہر کی مصروفیات ازخود منسوخ ہو جائیں گی۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، علیم خان، چودھری محمد سرور، فواد چودھری، میاں اسلم اقبال، اعجاز چودھری بھی شریک تھے۔

دریں اثناء عمران خان نے لاہور آ مد کے بعد چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کی اور مختلف معاملات پر مشاورت کی۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، علیم خان ، چودھری سرور ، شفقت محمود ، اعجاز چودھری اور دیگر شریک تھے ۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں