ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دارالحکومت میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

دارالحکومت میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ دنوں میں ڈینگی وائرس کے 122  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈینگی مریضوں کی اکثریت نے حالیہ دنوں مری کا سفر کیا تھا۔ حالیہ بارشوں کے باعث پانی جمع ہونے سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

جاری کردہ الرٹ میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں کے اردگرد پانی جمع نہ ہونے دیں۔ گملوں، ٹینکیوں اور برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مچھردانی اور مچھر بھگانے والا لوشن استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔